جارج گیلوے ایک بار پھر میدان میں، ورکرز پارٹی کے پلیٹ فارم سے برطانوی پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے کا اعلان – Kashmir Link London

جارج گیلوے ایک بار پھر میدان میں، ورکرز پارٹی کے پلیٹ فارم سے برطانوی پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے کا اعلان

بریڈفورڈ (محمد فیاض بشیر) سابق میئر لندن اور بریڈفورڈ سے سابق ممبر اسمبلی جارج گیلوے نے ایک بار پھر برطانوی پارلیمنٹ کیلئے باٹلے کی خالی نشست سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

باٹلے اور اسپن سے خالی ہونے والی نشت پر ضمنی انتخاب یکم جولائی کو ہوگا، اس حلقے سے حالیہ لوکل انتخابات میں سابقہ رکن اسمبلی ٹریسی برابن کو ویسٹ یارکشائر کی میئر منتخب ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی۔

لیبر پارٹی نے 2016 میں قتل ہونے والی رکن پارلیمنٹ سابق ممبر اسمبلی جو کاکس کی بہن کِم لیڈبیٹر کو اپنا ٹکٹ جاری کیا ہے ، جبکہ حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے لیڈز کے کونسلر ریان اسٹیفنسن کو اپنا امیدوار منتخب کیا ہے۔ ٹیلی وژن کے پروڈیوسر اور ہدایتکار جو کونچی لبرل ڈیموکریٹس کی نمائندگی کریں گے۔

جارج گیلوے اپنی ورکرز پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑیں گے، اس سے قبل وہ لیبر پارٹی اور ریسپیکٹ پارٹی میں بھی شامل رہ چکے ہیں۔ ہے کہ وہ یکم جولائی کو ہونے والے انتخابات میں اپنی ورکرز پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق اس حلقے میں الیکشن میں اصل مقابلہ لیبر پارٹی ،حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی اور جارج گیلوے کے درمیان ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes