تحریک انصاف برطانیہ لیڈز برانچ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ – Kashmir Link London

تحریک انصاف برطانیہ لیڈز برانچ کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ

لیڈز (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کے شہر لیڈز میں تحریک انصاف برطانیہ کے ہونے والے انٹر پارٹی الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ کورونا واٸرس کے باعث استقبالیے کا انعقاد دیر سے کیا گیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی صدر پی ٹی آٸی یوکے رانا عبدالستار، جنرل سیکرٹری برطانیہ پی ٹی آٸی اسلم بھٹہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری برطانیہ پی ٹی آٸی ملک عمران خلیل  تھے۔   تقریب کا باقاعدہ آغاز  سینٸر کور کمیٹی کے ممبر ارشد کھٹانا نے تلاوت قرآنِ پاک سے کیا ۔ جبکہ اسٹیج کے فراٸض کسر حمید اور فہیم ملک نے سر انجام دیے ۔

مہمان خصوصی نے پی ٹی آٸی برطانیہ لیڈز کےعہدیداروں صدر ملک بشیر احمد ،  سینئر نائب صدر راجہ مظہر اقبال ، جنرل سیکرٹری کسر حمید ، انفارمیشن سیکرٹری عادل محمود خان اور کشمیر کورڈینیٹر سمر فاروق میں عہدے تقسيم کیے۔ 

اس موقع پر پی ٹی آٸی برطانیہ کے صدر رانا عبد الستار، جنرل سیکرٹری پی ٹی آٸی اسلم بھوٹا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آٸی لیڈز کی ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی پی ٹی آٸی بھر پور کردار ادا کرٸے گی ۔تقریب کے اختتام پر مسٸلہ کشمیر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گٸی 

50% LikesVS
50% Dislikes