ناز شاہ با صلاحیت خاتون: مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،صادق خان – Kashmir Link London

ناز شاہ با صلاحیت خاتون: مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،صادق خان

بریڈ فورڈ:شیڈو چانسلر اور شیڈو منسٹر فارجسٹس صادق خان نے بریڈ فورڈ ویسٹ میں ناز شاہ پارلیمانی امیدوار کے مرکزی دفتر کی اوپننگ کے موقع پر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبر پارٹی نے برطانیہ کے عام عادمی کا معیار زندگی بلند کیا ہے بریڈ فورڈ سے پسماندگی کا خاتمہ لیبر پارٹی کی ترجیح ہو گی،انہوں نے کہا کہ بریڈ فورڈ کو پسماندہ کہنے والے پانچ سال کہاں رہے اسکا جواب انہیں7مئی کو یہاں کی عوام بیلٹ پیپر کے ذریعے دے دینگے، عوام بریڈ فورڈ سے لیبر پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،ناز شاہ ایک با صلاحیت خاتون ہیں جو بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،بریڈ فورڈ ویسٹ کے ووٹرز ناز شاہ کو اپنا نمائندہ منتحب کر کے اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے حل کیلئے اقدامات کر سکتے ہیں،لیبر پارٹی کے دفتر کی اوپننگ تقریب میں لیڈر آف دی کونسل ڈیوڈ گرین،کونسلر ارشد حسین،سابق کونسلر صوفی محمد امین،کونسلر نصرت رضوانہ، جمیل کونسلر،شکیلہ لال کونسلر،ناظم اعظم کونسلر،محمد لطیف بھٹی،چوہدری حبیب،عبدالقدوس،رضا علی،محمد رفیق بھٹی،کونسلر بشیر،چوہدری محمد صادق،چوہدری محمد اعظم،چوہدری صحبت،چوہدری شوکت،چوہدری سلطان،منیر احمد شاد،ملک جمشید،سابق کونسلر محمد سجاول،ثمینہ اختر،چوہدری محمد امجد،جارج پوپ کے علاوہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی،لوگوں نے کہا کہ وہ بریڈ فورڈ ویسٹ سے ناز شاہ کو کامیاب کروانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

50% LikesVS
50% Dislikes