پی ٹی آئی بریڈفورڈ کے زیراہتمام بیرسٹر سلطان کے صدر آزاد کشمیر بننے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد – Kashmir Link London

پی ٹی آئی بریڈفورڈ کے زیراہتمام بیرسٹر سلطان کے صدر آزاد کشمیر بننے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

بریڈفورڈ ( کشمیر لنک نیوز) آزادکشمیرتحریک انصاف بریڈفورڈ کی جانب سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا آزادکشمیر کے 28ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کی خوشی میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے میزبان چوہدری محمد مالک تھے جبکہ تقریب کی صدارت چوہدری منظور ریتل نے کی، تقریب ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس میں برطانیہ بھر سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر کارکنان کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری صابر نوشاد نے ادا ،جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی لارڈمیئر بریڈفورڈ کونسلر چوہدری شبیر حسین تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے صدر آزاد کشمیر بننے سے مسئلہ کشمیر کو مزید تقویت ملے گی۔

بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے،کشمیریوں کا ان سے بے لوث محبت و خلوص واضح ہے،آج ہر جگہ ان کے صدر ریاست بننے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا جا رہا ہے،بریڈفورڈ میں ہونے والی تقریب سے چوہدری محمد مالک،چوہدری امتیاز احمد ،شہناز صدیق ،چوہدری غالب رضا ایڈووکیٹ،سابق کونسلر صوفی محمد امین ،چوہدری مشتاق حسین ،میاں چوہدری عبدالجبار ،چوہدری معروف پوٹھی ،ناصر امین اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر تقریب کے میزبانوں چوہدری شیراز احمد جنگیاں، چوہدری صابر نوشاد،چوہدری جہانگیر نگیال،سعد قریشی، چوہدری ماجد علی ،چوہدری عنصر محمود اور چوہدری قمر گلزار نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes