نواسہ رسولﷺ نے کربلا میں عظیم قربانی دیکر اسلام کا جھنڈا تاقیامت بلند کردیا؛ شہدائے کربلا کانفرنس – Kashmir Link London

نواسہ رسولﷺ نے کربلا میں عظیم قربانی دیکر اسلام کا جھنڈا تاقیامت بلند کردیا؛ شہدائے کربلا کانفرنس

بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز) تحریک عظمت آل واصحاب رسول صلی اللہ وعلیہ وسلم کے تحت شہدائےکربلا کانفرنس منعقد کی گئی جس میں برطانیہ بھر سے ممتاز علمائے کرام اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

شہدائے کربلا کانفرنس کی صدارت پیر سید محمد ازکیٰ جلال الدین شاہ مشہدی نے کی،اس موقع پر علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسولﷺ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا میں عظیم قربانی دے کر اسلام کا جھنڈا قیامت تک بلند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓنے حق کا نعرہ بلند کیا اور حق و باطل میں بھی فرق واضح کر دیا ،آپ کی بہادری اور شجاعت قیامت تک مشعل راہ ہے،کانفرنس سے پیر سید محمد ازکیٰ جلال الدین شاہ مشہدی ،مفتی بشیر طاہر نقشبندی،سابق لارڈ میئر کونسلر ظفر علی اعوان،علامہ سید سلطان شاہ،پیر سید فاروق شاہ،پیر سید سلطان کاظمی،قاری شوال ہاشمی سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

کانفرنس میں پیر سید حسن محمود، علامہ بلال نوشاہی،حاجی محمد رمضان،چوہدری شیراز احمد، اظہر اقبال چشتی ،حاجی محمد مالک،محمد فیضان عرفانی،چوہدری ممتاز احمد ،حسن طاہرسمیت کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes