پیپلزپارٹی کی صورت میں شہر قائد پرآسیب کاسایہ ہے، شبیر قائم خانی کا عشائیہ سے خطاب – Kashmir Link London

پیپلزپارٹی کی صورت میں شہر قائد پرآسیب کاسایہ ہے، شبیر قائم خانی کا عشائیہ سے خطاب

بلیک برن (محمد فیاض بشیر) پیپلزپارٹی کی صورت میں شہرقائدؒ پرآسیب کاسایہ ہے، طوفان اوربارش سے صوبائی حکومت کی بدنیتی اوربدانتظامی نے نقصان پہنچایا۔ شہرقائدؒ کے عوام اپنے بنیادی حقوق اورشہری سہولیات سے محروم ہیں۔تبدیلی سرکار کے پٹرول بم سے مفلس ونادار عوام نے دم توڑدیا۔ایک طرف مہنگائی کا سونامی اوردوسری طرف حالیہ طوفان عوام کواپنے ساتھ بہا لے گیا۔

شہرقائدؒ میں طوفان کے نتیجہ میں ہونیوالی تباہی سندھ حکومت کی بدانتظامی اورمجرمانہ نااہلی کاشاخسانہ ہے ۔سندھ سرکار نے شہرقائدؒ کوقدرتی آفات اورسانحات کے رحم وکرم پرچھوڑدیا ہے ۔ان خیالات کااظہار پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیراحمدقائم خانی نے پاک سرزمین پارٹی بلیک برن کے زیراہتمام اپنے اعزازمیں ایک پروقار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عشائیہ میں پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد،سینئر نائب صدر برطانیہ مرزا فیصل محمود اورچیئرمین کنزرویٹوایسوسی ایشن بلیک برن جولیان آرنولڈ بھی اپنے بیسیوں ساتھیوںسمیت شر یک ہوئے ۔عشائیہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پی ایس پی کے مرکزی وائس چیئرمین شبیراحمدقائم خانی نے مزید کہا کہ طوفان کی وارننگ کے باوجود سندھ حکومت نے انتظامی اقدامات پردھیان نہیں دیا۔شہرقائدؒ میںجابجاجہازی سائز کے بل بورڈز شہریوں کی زندگی اوراملاک کیلئے خطرہ ہیں۔ چوہدری محمدالطاف شاہد نے کہا کہ شہرقائدؒ کے معمار سیّد مصطفی کمال کا اہلیان کراچی کودرپیش صورتحال پرغم وغصہ فطری ہے۔ صوبائی اوروفاقی حکومت کی ناکامی اورنااہلی بارے اب مزید کوئی شبہ نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کومزید مہلت دینا ملک وقوم کیلئے مہلک ہوگا، پاکستانیوں کی بقاءاوربہبود کیلئے پاکستان کی باگ ڈور پی ایس پی کی تازہ دم قیادت کے سپردکرنا ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes