خاندانوں کی بہتری کے حوالے سے خدمات پرآئیکوس فیملی سنٹرز بزنس ایوارڈز کے مستحق قرار پائے – Kashmir Link London

خاندانوں کی بہتری کے حوالے سے خدمات پرآئیکوس فیملی سنٹرز بزنس ایوارڈز کے مستحق قرار پائے

بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز) خاندانوں کو باہم جوڑ کر رکھنے اور بچوں کی بہتر پرورش کرنے کے حوالے سے بہتر خدمات پر آئیکوس فیملی سنٹرز کو اس سال بزنس ایوارڈز کا مستحق قرار دیا گیا، آئیکوس کے نمائیندوں ریحانہ اکبر، سمی سیخون اور پیٹر ڈیوس نے یہ ایوارڈ وصول کیا۔

آئیکوس فیملی سنٹرز مقامی اتھارٹی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اور خاندانوں کو ایک ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے معاونت فراہم کرتے ہیں یہ تنظیم والدین کی مہارت کو بہتر بنانے اور خاندانوں کو پھلنے پھولنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ رہائشی مراکز ان خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور معاون تشخیصی ماحول فراہم کرتے ہیں جنہیں تشویش کے کچھ معاملات درپیش ہوتے ہیں اور وہ اپنے بچوں کو مؤثر طریقے سے والدین بنانے کی صلاحیت کے حوالے سے حل تلاش کرنا چاہتے ہیں اوکوس خاندانوں کو اکٹھا رکھنے کے لیے کام کرتا ہے اور اسے مقامی حکام کی طرف سے کمیشن دیا جاتا ہے۔

ہیڈ آفس بریڈفورڈ کے علاوہ برطانیہ بھر میں اس تنظیم کے 59 مراکز ہیں، اس کے یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ اور یونیورسٹی آف سیلفورڈ سے بھی روابط ہیں یہ ایوارڈ ان کمپنیوں کے لیے جاری ہوا تھا جنہوں نے اس وباء کے دوران بہترین منصوبہ بندی اور غیر معمولی مارکیٹنگ کی فراہمی کا مظاہرہ کیا یہ ایوارڈ روشن ترین نئے کاروباری اداروں اور مستقبل میں اس ریجن میں شراکت کو تسلیم اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ریحانہ اکبر کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ہماری خدمات کا اعتراف اور ہمارے لیے باعث مسرت ہے اس سے ہمارے کام کرنے کے جذبوں کو مزید تقویت ملے گی، انہوں نے اپنے اس ایوارڈ کو اپنے والدین اور بزرگوں کے نام کیا جن کی دعائیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ کے ان مشکل ترین اوقات میں ہماری تنظیم نے بھی بہت مشکلات دیکھی ہیں لیکن ہم تینوں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مل کر پیشہ ورانہ محنت سے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بریڈفورڈ میں بسنے والے لوگوں کے خاندانوں میں تنوع ہے اور مل کر رہنے والے لوگ ہیں اسی وجہ سے اس تنظیم کا قیام بریڈفورڈ میں کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو منفرد سروس مہیا کی جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes