درانی گولڈ اینڈ جیمز کے زیراہتمام آئندہ ماہ ہونے والے انسٹا ٹک ٹاک سٹار ایوارڈز کی پری لانچ تقریب – Kashmir Link London

درانی گولڈ اینڈ جیمز کے زیراہتمام آئندہ ماہ ہونے والے انسٹا ٹک ٹاک سٹار ایوارڈز کی پری لانچ تقریب

بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز) بریڈفورڈ کے معروف درانی گولڈ اینڈ جیم میں سوشل میڈیا سٹارز کی پذیرائی کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جسکا مقصد جدید دور کے سٹارز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ واضع رہے دنیا بھر میں اس وقت مختصر دورانیے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ایک ارب سے زائد افراد پر مشتمل عالمی ٹک ٹاک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے عالمی سنگ میل حاصل کرچکی ہے۔ ٹک ٹاک بنانے والوں میں پاکستانی نوجوان بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

بریڈفورڈ میں گولڈ کے بزنس کیلئے معروف درانی گروپ نے پاکستان سے آئے ہوئے ٹک ٹاکرز مقامی بزنس کمیونٹی اور برطانیہ کے میڈیا نمائندگان نے کیک کاٹ کر انسٹا ٹک ٹاک ایوارڈ کی تقریب جو 2 دسمبر کو ہو گی کا باضابطہ آغاز کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے پاکستانی ٹک ٹاکرز جو مثبت انداز میں اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انسٹا ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایوارڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔

منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز میں بسنے والے پاکستانی جہاں اپنی محنت سے اپنے ملک کی خدمت کر رہے ہیں وہاں وہ پاکستانی فنکار جو ملک اور قوم کا نام روشن کرتے ہیں ان کو بھی پروموٹ کر نے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور سد کا کہنا تھا کہ فنکاروں کو ایوارڈ دینا نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا اعتراف بلکہ دیار غیر میں مثبت انداز میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ اورسیز کمیونٹی میں اپنے وطن کی محبت اور اعتماد میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوارڈ دینے اسے جہاں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر اور دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام جائے گا وہاں ٹک ٹاک کے ذریعے اپنے ملک کی موسیقی اور فیشن سے لیکر فن اور ثقافت کو بھی حقیقی معنوں میں اجاگر کرنے کا ذریعہ ثابت ہو گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes