بریڈ فورڈ میں قیمتی کاروں کے پرزے چوری کرنےوالے محمد شمریز کو پانچ سال قید کی سزا – Kashmir Link London

بریڈ فورڈ میں قیمتی کاروں کے پرزے چوری کرنےوالے محمد شمریز کو پانچ سال قید کی سزا

بریڈ فورڈ (کشمیر لنک نیوز) بریڈ فورڈ میں گاڑیوں کے 40,000 پاؤنڈ سے زیادہ قیمتی کار کے پرزوں کو چوری کرنےوالے محمد شمریز کو پانچ سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ میں سماعت کے دوران بتایا گیا کہ محمد شمریز نے پارک کی گئی گاڑیوں سے کھڑکیوں کو توڑکر ان میں موجود سمارٹ آلات اور سمت شناسی کے آلات چوری کرنے کی بار بار کوشش کی۔

پراسیکیوٹر پال کین فیلڈ نے کہا کہ بریڈ فورڈ کے 24 سالہ شمریز کے پاس کار ریڈیوز کو نکالنے کے خصوصی آلات موجود تھے اور وہ پہلے بھی ایسے جرائم کے لئے سزا کاٹ چکا تھا۔

اس نے اپنے مقدمے کی سماعت کے دن اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ کن کن مواقع پر اس نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر ان میں موجود آلات چوری کئے۔

واضع رہے ملزم نے یہ ساری گاڑیاں JCT 600 نامی ایک چین سے چوری کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes