چوہدری محمد مالک کو صدارتی مشیر مقرر ہونے پر پارٹی اور کمیونٹی رہنمائوں کی مبارک باد – Kashmir Link London

چوہدری محمد مالک کو صدارتی مشیر مقرر ہونے پر پارٹی اور کمیونٹی رہنمائوں کی مبارک باد

بریڈفورڈ (محمد فیاض بشیر) بریڈفورڈ کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت سابق صدر کشمیر تحریک انصاف نارتھ برطانیہ چوہدری محمد مالک کو صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ نارتھ کیلئے اعزازی مشیر برائے نارتھ زون مقرر کیا ہے ان کی بطور مشیر تقرری پر نارتھ میں بسنے والے تارکین وطن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر کشمیر تحریک انصاف ڈیوزبری چوہدری محمد فاضل ، کشمیر تحریک انصاف لیڈز کے مرکزی رہنما چوہدری حنیف ایڈووکیٹ ، تحریک انصاف ڈیوزبری کے رہنماؤں چوہدری محمد آمین ، چوہدری محمد نثار ، کاروباری شخصیات بھٹی محمد اسحاق ، ملک رحمت اعوان آف بریڈفورڈ نے نومنتخب مشیر حکومت چوہدری محمد مالک کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد دی اور ان کی بطور اعزازی مشیر تقرری پر ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور مبارکباد دی اور صدر ریاست بیرسٹر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہا چوہدری مالک کی بطور مشیر تقرری احسن اقدام ہے چوہدری مالک عوامی مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے۔

نو منتخب صدارتی مشیر چوہدری مالک کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آزادکشمیر اپنے قائد بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو مزید بہتر طریقے سے اجاگر کریگی۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کا قتل عام کر رہا ہے، دنیا کو بھارتی مظالم کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ہم آزادکشمیر کو مضبوط اور خوشحال بنائیں گے۔ پاکستان کے موجودہ کوششوں کی وجہ سے کشمیریوں کی آواز آج دنیا کے کونے کونے میں پہنچ رہی ہے۔ کشمیری عوام جرات کیساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد کر رہی ہے، انشاءاللہ وہ کامیاب ہونگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes