دیار غیر میں کمیونٹی کی بہتر خدمت کیلئے ہڈرز فیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کےنئے عہدیداران کا چنائو – Kashmir Link London

دیار غیر میں کمیونٹی کی بہتر خدمت کیلئے ہڈرز فیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کےنئے عہدیداران کا چنائو

بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز) ہڈرز فیلڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں لایا گیا، تقریب کا آغاز علامہ قاری محمد عباس کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ بعد ازاں متفقہ طور ہڈرزفیلڈویلفیئر ایسوسی ایشن کیلئے عُہدیداران و ممبران کی از سر نو ممبر سازی کا جائزہ لیتے ہوئے ممبر ان کا چُناؤ کیا گیا۔ ان میں چیئرمین اختر وحید ، سینئر وائس چیئرمین سید راشد بخاری ،وائس چیئرمین راجہ ندیم ،جنرل سیکرٹری حاجی سردار محمد، اسسٹنٹ سیکرٹری ذوالقرنین ، فنانس سیکرٹری ارشد محمود شامل ہیں۔

کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حاجی سردار محمد نے اس تنظیم اور کمیٹی کے قیام کے اغرض و مقاصد اور اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان سے مُنسلک عوامی قومی تہوار 14 اگست، چھ ستمبر، عید الفطر، عیدالاضحیٰ سمیت تمام کمیونٹی کے سماجی رفاعی اور مذہبی پروگرام کا انعقاد اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات اور اُن کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور اخوت و بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے والے افراد پر مشتمل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان کا بھی چنائو کیا گیا جن کی کُل تعداد نو حضرات پر مشتمل ہے۔ دوران تقریب مسجد ابراہیم کے خطیب مولانا حافظ ذکریا سعود اور علامہ قاری محمد عباس نے اس دیار غیر میں پروان چڑھنے والی نسل کی فلاح بہبود اور اُن کی تعلیم و تربیت پر بات کرتے ہوئے مفید مشوروں کے ساتھ ساتھ والدین کو اُن کی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes