نماز عید کے دوران نوجوان پر تیز دھار آلے سے وار کرکے فرار ہونے والا ملزم فیضان حسین گرفتار – Kashmir Link London

نماز عید کے دوران نوجوان پر تیز دھار آلے سے وار کرکے فرار ہونے والا ملزم فیضان حسین گرفتار

بریڈفورڈ (محمد فیاض بشیر ) نماز عید کے دوران بیس سالہ نوجوان کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والے ملزم چھبیس سالہ فیضان حسین کو اقدام قتل کے جرم میں چارج کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے نماز کے دوران حملہ کرکے بیس سال نوجوان کو شدید زخمی کردیا تھا زخمی ہونے والا نوجوان ابھی تک موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر بریڈفورڈ میں نماز عید پر ایک شخص نے ساتھ بیٹھے شخص کو چھری کے وار کر کے زخمی کردیا تھا یہ واقعہ جماز عید کے موقع پر صبح دس بجے ہونے والی جماعت کے دوران پیش آیا جسکے بعد فوری طور پر زخمی کو ہسپتال لیجایا گیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ وقوعہ بریڈفورڈ کے علاقے بی ڈی 5 کی مرکزی جامع مسجد مدنی میں پیش آیا۔ ابتدائی طور پر ویسٹ یارکشائر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گھر پر چھاپا مارا جبکہ اس کے خاندان کے 3 افراد کو گرفتار بھی کرلیا۔ تاہم بعد میں دو افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا لیکن ایک ملزم ابھی زیرحراست ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ وقوعے کی تفتیش میں ہونے والی پیش رفت بارے آگاہی دیتے ہوئے بریڈفورڈ پولیس کے چیف سپریٹنڈنٹ راب مک کوبرے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور فی الحال کسی اور کو اس واردات میں شامل تفتیش نہیں کیا جارہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes