کامیابی اللہ کے خصوصی فضل اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے، نومنتخب میئرعبد الغفار خان – Kashmir Link London

کامیابی اللہ کے خصوصی فضل اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے، نومنتخب میئرعبد الغفار خان

بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز) لنکاشائر ایکرنگٹن میں لیبر پارٹی کے کشمیری نژاد کونسلر راجہ عبدالغفارخان ہینڈبرن بورو کونسل کے48ویں میئر منتخب ہو گئے۔ ہینڈبرن بورو کونسل کی تنظیم نو اورتشکیل 1974میں ہوئی تھی، نئے میئر کا انتخاب ہر سال مئی میں ہوتا ہے اور منتخب میئر ایک سال تک خدمات سرانجام دیتا ہے، ہینڈبرن بورو کونسل میں اس سے قبل چار ایشیائی کونسلرز کو بھی میئر شپ کااعزاز حاصل رہا ہے۔

اس سے قبل 1996 میں مرزا محمد یوسف، 2006میں محمد رحمٰن، 2014میں منصف داداور 2018 میں محمد ایوب اس کونسل کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ راجہ عبدالغفار خان نے میڈیا سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی اللہ رب العزت کے خصوصی فضل اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے تمام دوست احباب اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بھرپور حمایت کی۔

اس موقع پر ڈومال ویلفیئر سوسائٹی کے خواجہ عثمان خالد ،راجہ گل باز خان ، راجہ محمد شبیر خان ،راجہ سرور خان اور دیگر نے راجہ عبدالغفار کو میئر شپ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ،ان کا کہنا تھاکہ بلاشبہ یہ اعزاز نہ صرف علاقہ کے لیے بلکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے لیے بھی قابل فخر ہے۔میئرکونسلر راجہ عبدالغفار خان کا آبائی کا تعلق میرپور آزادکشمیر کےگائوں ڈومال فیض پور شریف ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes