محنت، لگن اور مضبوط ارادوں سے کامیابی کی منزل ضرور ملتی ہے؛ برٹش پاکستانی باکسرعماراکبر – Kashmir Link London

محنت، لگن اور مضبوط ارادوں سے کامیابی کی منزل ضرور ملتی ہے؛ برٹش پاکستانی باکسرعماراکبر

بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز ) پاکستانی نژاد ابھرتےسٹار باکسر عمار اکبر کے اعزاز میں معروف سیاسی وکاروباری شخصیت جاوید قادر نے ظہرانہ دیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، عمار اکبر کا ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں نےاستقبال کیا، ظہرانے میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

اس موقع پر باکسر عمار اکبر نے کہا وہ باکسنگ میں چیمپئن بن کر اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انسان اگر محنتی ہو، لگن اگر سچی ہواور ارادے بھی مضبوط ہوں تو وہ اپنی کامیابی کی منزل ضرور حاصل کرسکتا ہے،اس موقع پر جاوید قادر نےنوجوان باکسر عمار اکبر کی انتھک محنت اور شاندارکامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شب و روز محنت اور لگن کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ عمار اکبرہماری کمیونٹی کے نوجوانوں کا رول ماڈل ہے، بلا شبہ اسکی کامیابی مسلسل محنت اورہمت کا نتیجہ ہے۔

عماراکبر جیسے نوجوان پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ نوجوان عمار اکبر کے والد ظہیر اکبر اور دیگر کا کہنا تھاکہ والدین اگر نوجوانوں پر توجہ دیں تو وہ ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں، عمار اکبر کے لیے شب وروز محنت کی، اب تک وہ تین فائٹس اپنے نام کرکےکمیونٹی کا سر فخر سے بلند کرچکا ہے۔ انہوں نے شملازکے جاوید قادر کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے نوجوانوں کوسپانسر کیا، انہوں نے کہا کہ اگر نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں تو ہر جگہ کمیونٹی ان کو عزت دیتی ہے۔جاوید قادر کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں نوجوانوں سمیت کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد نےشرکت کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes