پی پی پی قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان میں جمہوریت قائم کی،آصف نسیم راٹھور – Kashmir Link London

پی پی پی قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان میں جمہوریت قائم کی،آصف نسیم راٹھور

بریڈفورڈ(کشمیر لنک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے زیراہتمام سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان اور جمہوریت کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان میں جمہوریت قائم کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر آزاد ریاست جموں کشمیر سردار عبدالرحمان خان نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی بقا کے لیے اپنی جان کی قربانی دے دی اور ایک فوجی امر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت ان ہی کی مرہون منت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق میئر آف ہیلی فیکس چوہدری ارشد محمود نے کہا کہ بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لیے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی تقریب خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری عبدالقیوم نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا تقریب کے آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ کاکیک بھی کاٹا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes