بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز) تحریک انصاف آزادکشمیر کے رہنما فیاض بٹ نے کہا کہ اوورسیز میں بسنےوالے پاکستانی ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے مسائل ترجیحی بُنیادوں پرحل ہونے چاہئیں، جب بھی وطن پر مشکل وقت آیا، برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے مددکے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اب وہ زلزلے کے بعد سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے جس طرح مدد کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف یارکشائر اینڈ ہمبر کے سابق صدرخواجہ طاہر ایوب کی جانب سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر تقریب کے میزبان خواجہ طاہر ایوب نے کہا کہ فیاض بٹ بغیر کسی عہدے کے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔ بالخصوص انہوں نے اوورسیز کمیونٹی کے وطن میں درپیش مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ،عشائیے میں کرکلیز کونسل کے میئر کونسلر مسعود احمد نے خصوصی شرکت کی اور فیاض بٹ کو ڈیوزبری میں خوش آمدید کہا۔
تقریب میں اعجاز بٹ ،چوہدری ناصرحسین ،قاضی جاسم ارشد ،صائم شیرازی ، ایلفی عزیز ،ماسٹر خواجہ محمود ، خواجہ محمد سلیم ،حفیظ بٹ ،عابد صدیقی ، حسیب ارسلان ،حاجی زر محمود ،راحت عارف کمال ،مرزا اشفاق احمد ،خواجہ امجدمحمود ،شکور شاکر عوامی ، مہربان عرف چارلی ،لالہ صغیر،عابد صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔