بریڈفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے معروف قانون دان روبی بھٹی کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری – Kashmir Link London

بریڈفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے معروف قانون دان روبی بھٹی کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری

بریڈفورڈ (کشمیر لنک نیوز) معروف پاکستانی نژاد قانون دان روبی بھٹی کو انکی گرانقدر خدمات پر یونیورسٹی آف بریڈفورڈ کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے۔ یہ اعزاز انہیں اپنی زندگی کا آدھا حصہ بریڈفورڈ شہر میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے پر عطا کیا گیا۔
روبی بھٹی جو 27 سال سے قانون کے شعبے وابستہ ہیں اسکے علاوہ 25 سال سے زائد عرصہ مختلف غیر ایگزیکٹو ڈائرکٹرشپ جن میں ہاؤسنگ ،تعلیم اور یوتھ ہیلتھ کے شعبے شامل ہیں میں خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔

اس اعزاز کے بعد اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس شہر بریڈفورڈ میں پیدا ہوئی اور یہی پلی بڑھی اس شہر نے مجھے بہت نام دیا اب میرا بھی فرض تھا کہ میں کچھ واپس کرسکوں۔ نوجوانوں کی مدد کروں تا کہ وہ بڑے ہوکر کامیاب ہو سکیں، مجھے خوشی ہو گی کہ میں زندگی کے ہر شعبے کے افراد کی مدد کر سکوں اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لا سکوں۔


انہوں نے کہا کہ مجھے ڈاکٹریٹ کا اعزاز ملنا بریڈفورڈ یونیورسٹی اور بریڈفورڈ شہر کے لیے میری خدمات ،محنتوں اور کامیابیوں کا اعتراف ہے باالخصوص ایسے تعلیمی ادارے سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز ملنا میرے لیے انتہائی قابل فخر ہے جہاں ہزاروں طلباء تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئےاور ڈگریاں مکمل کر کے مختلف پیشوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔


روبی بھٹی کو گزشتہ سال ملکہ برطانیہ کی جانب سے انکی خدمات پر او بی ای کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بریڈ فورڈ ایک بہت بڑا شہر ہے جس میں بسنے والے لوگ بڑی صلاحیتوں کے مالک ہیں، دنیا میں جہاں بھی جاؤں مگر انہیں راحت بریڈفورڈ شہر ہی میں محسوس ہوتی ہے، بلا شبہ میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کا ہاتھ ہے، جنہوں نے میری تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دی پھر میرے خاوند اور بیٹی جنہوں نے ہر موڑ پر میری حوصلہ افزائی کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes