پاکستانی نژاد مسیحی برادری کی جانب سے سینٹ جارج چرچ سنٹر نیلسن میں دعائیہ تقریب – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد مسیحی برادری کی جانب سے سینٹ جارج چرچ سنٹر نیلسن میں دعائیہ تقریب

نیلسن (محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر میں کورونا وائرس وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے اس سال کرسمس کی تقریبات محدود پیمانے پر ہو رہی ہیں۔

برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی نژاد مسیحی برادری کی جانب سے سینٹ جارج چرچ سنٹر نیلسن میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پادری کامران بھٹی کا کہنا تھا کہ کرسمس کا تہوار امید اور خوشی کا ہے امید ہے سال کے اختتام اور نئے سال کی شروعات سے ہی تمام مصیبتیں ختم ہو جائیں گی۔

پادری سہیل کا کہنا تھا کہ سال میں بہت زیادہ مشکلیں دیکھیں میرا پیغام ہے کہ آنے والا نیا سال بہت سی خوشیاں لیکر آئے اور جو جدوجہد ہم نے اس سال کی ہے وہ اگلے سال ہمارے لیے باعث رحمت ہو۔
ریو وکر لوریلی کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے سالوں سے کرسمس کا تہوار مختلف ہے میں سب کو کرسمس کے تہوار کی دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ تقریب میں شریک کیتھرین کا کہنا تھا کہ جن کے عزیز و اقارب دنیا سے چلے گئے انکے لیے دعا کرتے ہیں آئندہ آنے والے سال دعا ہے کہ سب کے لیے خوشیوں اور باعث برکت ہو۔

اس موقع پر سہیل گل کا کہنا تھا کہ آنے والا سال سب کے لیے خوشیاں کا پیغام لیکر آئے کیونکہ خوشیوں مذہب ملک اور سرحدوں سے بالاتر ہوتی ہیں ۔ تقریب میں شریک افراد نے کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی نژاد مسیحی برادری مادر وطن کے تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes