میئر بلیک برن کونسلر افتخار حسین کی کرسمس پرعیسائیوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام – Kashmir Link London

میئر بلیک برن کونسلر افتخار حسین کی کرسمس پرعیسائیوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا پیغام

بلیک برن (محمد فیاض بشیر) کرسمس کے تہوار پر بلیک برن کونسل کے مئیر کونسلر افتخار حسین نے اپنے پیغام میں عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال تہوار پچھلے سالوں سے مختلف ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وبا سے کمیونٹی خوشیوں کو بھرپور انداز سے نہیں منا سکتی ہے۔

اپنے ایک خصوصی ویڈیو پیغام میں نئے سال کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والا سال سب کے لیے خوشیاں لیکر آئے گا، ان کا کہنا تھا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کمیونٹیز نے مشکلات کا سامنا کیا ہے اور اس دوران سبھی نے بلا رنگ و نسل ضرورت مند اور بے گھر افراد کی روزمرہ زندگی کی ضروریات پوری کی ہیں مثالی ہے اس سے کمیونٹیز کے اندر باہمی ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔

میئر بلیک برن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا ملال ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا سے کشیدہ صورتحال کے دوران اب تک اپنی مئیر شپ کے دورانیے میں کمیونٹی کے لوگوں سے نہیں مل سکے لیکن امید ہے کہ نیا سال نئی امیدیں لیکر آئے گا ان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے تہوار پر سبھی سے درخواست ہے کہ وہ حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کریں تاکہ کورونا وائرس کا مذید پھیلاؤ روکا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes