وزیراعظم بورس جانسن نے ویکسین کیلئےمسلم کمیونٹی کی متاثر کن شرح کو حیرت انگیز قرار دیدیا – Kashmir Link London

وزیراعظم بورس جانسن نے ویکسین کیلئےمسلم کمیونٹی کی متاثر کن شرح کو حیرت انگیز قرار دیدیا

بریڈ فورڈ (محمد فیاض بشیر) وزیراعظم بورس جانسن نے ویکسین کے لیے مسلم کمیونٹی کی متاثر کن شرح کو حیرت انگیز قرار دے دیا۔ انھوں نے کہا کہ ویکسی نیشن جاری رکھنا ہوگی تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ویسٹ یارکشائر کا دورہ کیا، انھوں نے اس موقع پر کووڈ 19 ویکسین سے متعلق بریڈ فورڈ کےعوام کے کردار پر اظہار تشکر کیا۔

بورس جانسن نے مزید کہا کہ امید ہے وائرس کی شرح کم ہوگی، لوگ گرما کی تعطیلات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کے ضیاع پر فکر مند ہوں۔ تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنا اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes