کورونا لاک ڈائون میں شادی کی تقریب میں جانا مہنگا پڑگیا؛ میئر بلیک برن افتخار حسین مستعفی ہوگئے – Kashmir Link London

کورونا لاک ڈائون میں شادی کی تقریب میں جانا مہنگا پڑگیا؛ میئر بلیک برن افتخار حسین مستعفی ہوگئے

بلیک برن (محمد فیاض بشیر) بلیک برن اور ڈارون کونسل کے مئیر افتخار حسین نے عہدے سے مستعفی ہوکر کورونا وائرس کے دوران عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کی بھاری قیمت ادا کردی۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی میں شرکت کے باعث انہیں دو سو پونڈ جرمانہ بھی ادا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق بلیک برن پولیس نے ہفتے کے روز ایک گھر میں چھاپہ مارا تھا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی اور اس تقریب میں قصبے کے میئر بھی موجود تھے۔ پولیس نے تقریب میں شرکت پرمیئر بلیک برن افتخارحسین سمیت 9 افراد پردو، دو سو پاؤنڈ جرمانہ کردیا۔

مقامی میڈیا کے علم میں یہ بات آئی تو ایک صحافی نے کونسلر افتخار حسین سے وقوعہ کی تفصیلات جانیں تو انکا کہنا تھا میں تو صرف کھانے پہنچانے والوں کیلئے دروازہ کھولنے گیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنی غلطی کھلے دل سے تسلیم کرلی۔ انکا کہنا تھا کہ حالات کی نزاکت کا احساس نہ کرنے پر افسوس ہے۔
لنکا شائر پولیس نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 30 سے زائد افراد کے ایک تقریب میں شرکت کی رپورٹ موصول ہوئی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا تھا جبکہ پولیس نے سب پر کورونا ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر جرمانہ بھی عائد کیاتھا۔

مستعفی میئر افتخار حسین بحیثیت رکن بلیک برن کونسل اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیے پر پشیمان ہیں انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس واقعہ کے بعد مجھے اخلاقی طور پراپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دینا چاہیے تھا اور اسی لیے میں نے ایسا قدم اٹھایا ہے میں بارے کوئ عذر پیش نہیں کروں گا مجھے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا لیکن انسان ہوں خطا ہو جاتی ہے۔

بلیک برن کونسل کے لیڈر محمد خان نے کہا ہے کہ میں بحیثیت کونسل لیڈر مئیر کونسلر افتخار حسین کا استعفیٰ قبول کرتا ہوں مجھے معلوم ہے کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہے کورونا وائرس کی وجہ سے مشکل ترین حالات کے دوران بحیثیت مئیر میں کونسلر افتخار حسین کو پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes