پاکستان دنیا کی پہلی پانچ بہترین مارکیٹ میں شامل چکا؛ ماہرین معاشیات و اقتصادیات کا ویبنار سے خطاب – Kashmir Link London

پاکستان دنیا کی پہلی پانچ بہترین مارکیٹ میں شامل چکا؛ ماہرین معاشیات و اقتصادیات کا ویبنار سے خطاب

لندن (عدیل خان) پاکستان ہائی کمیشن لندن یوکے پاکستان بزنس کونسل اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تعاون سے انویسٹمنٹ اپرچونٹیز ان پاکستان کیپٹل مارکیٹ کے عنوان سے اےک زوم ویبی نار کا انعقاد کیا کیا ۔ جس میں برطانیہ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تقریب میں صاحبزادہ جہانگیر ترجمان وزیر اعظم پاکستان فار ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ فرخ خان سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج ‘ شفیق شہزاد منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن ‘ جاوید ملک چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل‘ زاہد لطیف خان چیئرمین زیڈ ایل کے سکیورٹی‘عثمان زاہد چیف ایگزیکٹو اے کے ڈی گروپ‘ بدیع الدین اکبر سی ای او سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان‘ احمد چنائے ڈائریکٹر بورڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج اور صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل خورشید برلاس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اورپاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں انویسٹ کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر روشنی ڈالی ۔

زوم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فرخ خان سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ خان نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم موقع ہے جس میں اوورسیز بزنس کمیونٹی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کر سکتی ہے اور اس وقت پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی صورتحال بہت بہتر ہے اور دن بدن مزید بہتر ہو رہی ہے لہٰذا اوورسیز بزنس کمیونٹی بالخصوص پاکستانی کاروباری افراد کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بدیع الدین اکبر سی ای او سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ جو کہ پاکستان گورنمنٹ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ۔ اس اکاﺅنٹ بدولت اب اوورسیز کمیونٹی بہت سے فائدے حاصل کر سکتی ہے۔ اس سے پہلے بہت زیادہ رکاوٹیں تھیں اور بے شمار مسائل سامنے آتے تھے مگر جب سے اوورسیز کمیونٹی کو روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھولنے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لہٰذا اوورسیز کمیونٹی کو چاہئیے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور اس کے ذریعے پاکستان میں کوئی بھی شعبہ ہو ےا پھر خاص طور پر اگر پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی بات کی جائے تو چھوٹے لیول پر یا پھر بڑے لیول پر سرمایہ کاری یا یوں کہہ لیں کہ محفوظ سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

تقریب کی میزبان تنظیم کیطرف سے جاوید ملک نے کہا گو کہ ہم اوورسیز میں بستے ہیں لیکن ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے سرمایہ کاری ہو یا پھر کوئی بھی دیگر مواقع ہوں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی ہمیشہ کوشش جاری رہے گی کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنی خدمات فراہم کریں اور کوشش جاری رکھیں کہ پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہو ۔ اسی حوالے سے یوکے پاکستان بزنس کونسل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری و ساری رکھے گا۔

آخر میں وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فار یوکے اینڈ یورپ صاحبزادہ جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم پروگرام ہے اور ہماری خواہش ہو گی کہ ایسے پروگرامز اور ایسے کاروباری مواقع جو متعارف کروائے جا رہے ہیں وہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں جو کاروباری حضرات ہیں ان کے ساتھ بھی شیئر کیئے جائیں اور اس طرح ان کو بھی اس حوالے سے مفید معلومات فراہم کی جائیں۔
تقریب کی نظامت بزنس کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل عطا الحق نے کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes