سفیر پاکستان نے آسٹرین صدر کو اسناد سفارت پیش کردیں، دونوں ممالک میں بہتر تعلقات کے عزم کا اعادہ

ویانا (کشمیر لنک نیوز) آسٹریا میں نئے تعینات سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے آسٹریا کے صدر الیگزینڈر ون ڈیر بیلن کو اپنی اسناد پیش کردیں اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے بارے میں مختصر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اپنی اسناد پیش کرتے ہوئے سفیر کھوکھرنے وفاقی صدر کو صدر…

صحافت ایک ایماندار پیشہ ہے اُسی صحافی کا نام زندہ رہے گا جو سچی صحافت کرے گا؛ مقررین

فرینکفرٹ (کشمیر لنک نیوز) کالم کہانی ایک ایسا خوبصورت تحفہ ہے جس کا انگلش اور جرمن میں ترجمہ ہونا چاہیے تاکہ ہمارے وہ بچے جو یہاں پیدا ہوئے وہ اسے پڑھیں اور مقامی یورپین صحافتی حلقوں میں بھی متعارف ہوسکیں، ان خیالات کا اظہار جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے معروف صحافی…

کورونا سے حالات کشیدہ نہ ہوتے تو آزاد کشمیر کی فروغ سیاحت پالیسی آمدنی کیلئے کافی تھی

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کے شہر راچڈیل کے رہائشی بین الاقوامی کاروباری سیاسی سماجی شخصیت خالد چوہدری جو مختلف ممالک کا دورہ کرنے کے بعد اپنے آبائی شہر سیالکوٹ پہنچ چکے ہیں نے ایک وفد جس میں آزاد کشمیر کے وزیر جیل خانہ جات چوہدری محمد اسحاق، رکن پنجاب اسمبلی رانا عارف اقبال، کاروباری…

پاکستان ہائی کمیشن کا عوام کو دہلیز پر نادرا سرجری کے ذریعے سہولیات فراہم کرنا لائق تحسین ہے: آکسفورڈ کمیونٹی

آکسفورڈ (اکرم عابد) اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل (OPWC) آکسفورڈ اور آکسفورڈ مسجد کمیٹی کے باہمی تعاون سے نادرا سرجری کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان ہائی کمیشن لندن نادرا ٹیم نے منیجر نادرا غلام قادر رزاقی کی قیادت میں محمد سفیان ،عابد حسین اور دیگر سٹاف نے معذور، عمر رسیدہ اور بچوں والی خواتین کے نادرا کارڈ…

سیاحوں کو گالیاں دینے کی سزا؛ لنکن شائر کے پارک سے طوطوں کی چھٹی

پیٹر برا (لیاقت راجہ) برطانیہ کے ساحلے علاقے لنکن شائر کے وائلڈ لائف پارک میں سیاحوں کو گالیاں دینے والے طوطے ہٹا دیئے گئے، گالیاں دینے والے یہ پانچ طوطے 15 اگست کو لائے گئے تھے۔ پارک کے چیف ایگزیکٹو سٹیو نکولس کا کہنا ہے کہ طوطوں نے قرنطینہ کے دوران ایک دوسرے سے فحش…

یورپ میں دہشت و وحشت کے سائے اور نارویجن پاکستانیوں کی پروقار تقریب، وزیراعظم کی شرکت

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) یورپی ممالک میں ایک طرف جب انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف مظاہرے اور پروپیگنڈے میں مصروف تھے تو دوسری طرف کچھ محب وطن دیار غیر میں رہتے ہوئے اپنی مادر وطن کا نام اور مقام اونچا کرنے کی دھن میں لگے ہوئے تھے، حتیٰ کہ کورونا کی تباہ کاریاں بھی انکے…

فرانس؛ چارلی ہیبڈو ملازمین پر حملہ کرنے والے پاکستان نژاد ملزم نے جرم قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

پیرس (کشمیر لنک نیوز) فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے والے میگزین چارلی ہیبڈو کے پرانے دفتر کے باہر چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم ظہیر حسن محمود نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ گیرالڈ ڈرمینن نے کہا ہے کہ یہ واضح طور پر اسلامی دہشت…

اے پی سی میں ملک دشمن بیانات دینے والے غداری کے مرتکب ہوئے؛ اوورسیز کمیونٹی رہنما

سلائو (غلام دستگیر خان) اوورسیز پاکستانی اور کشیمری کمیونٹی اپوزیشن جماعتوں کی منعقدہ اے پی سی میں پاکستان کے اہم ترین اداروں پر بے بنیاد جھوٹ پر مبنی الزامات کو سرے سے مسترد کرتے ہوے انتہائی تشویش اور شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوے مطالبہ کرتی ہے ایسے ملک دشمن بیانات دینے والوں…

پاکستان، دوست پالیسیوں کے باعث خطے میں سرمایہ کاری کی سب سے بڑی منزل ہے؛ سفیر پاکستان

لندن (کشمیر لنک نیوز) بیلجئم، لکسمبرگ اور یورپین یونین کیلئے سفیر پاکستان ظہیر اسلم جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث خطے میں سرمایہ کاری کی سب سے بڑی منزل اور اہم ملک سمجھا جاتا ہے ۔ حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پہلے ہی متعدد مراعات دے…

یورپین مسلم خواتین کے حقوق کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: ای یو کمشنر برائے مساوات

برسلز (کشمیر لنک نیوز) یورپی مسلم خواتین کو وسیع پیمانے پر امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور یہ ایک ایسا ایشو ہے جس پر سنجیدگی سے غور کرنے اور اسکا سدباب کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار یورپین یونین کی کمشنر برائے مساوات ہیلینا ڈالی نے یورپین پارلیمنٹ کے انٹرا گروپ برائے انسداد…