بارسلونا میں اردو سپینش کلاس کی الوداعی تقریب، شرکا کیلئے صوفی میوزک اور روائتی کھانوں کا اہتمام – Kashmir Link London

بارسلونا میں اردو سپینش کلاس کی الوداعی تقریب، شرکا کیلئے صوفی میوزک اور روائتی کھانوں کا اہتمام

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز) آسے سوپ کلچرل سینٹر بارسلونا میں گزشتہ روز اردو سپین کلاس کی الوادعی تقریب منعقد ہوئی جس میں قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری، سابق سفیر سید ایاز حسین، افضال احمد بیدار، نمائندہ ایونتامینتو عاصم رزاق، مسز ناہید ایاز حسین نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر ہما جمشید نے ادا کیے۔ اس موقع پر کلاس ٹیچرسمويئل کو پھولوں کے گلدستے جبکہ اردو سپینش کورس مکمل کرنیوالے طالب علموں کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔

تقریب کے دوسرے حصے میں طلبہ نے مہمانوں اور انتظامیہ کے ہمراہ صوفیانہ کلام پر دھمال ڈالی ،اس موقع پر سٹی کونسل کی اجازت سے سڑک کو عام پبلک اور گاڑیوں کےلئے بند کیا گیا تھا۔ اس رنگا رنگ پروگرام میں ہسپانوی، پاکستانی، انڈین اور بنگالی مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستانی صوفی میوزک اور روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes