اوورسیز پاکستانیوں کیلئے’روشن اپنی کار‘ اور’روشن سماجی خدمت‘ نامی دو نئی سکیموں کا اعلان – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے’روشن اپنی کار‘ اور’روشن سماجی خدمت‘ نامی دو نئی سکیموں کا اعلان

اسلام آباد (ارشد ورک) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ’روشن اپنی کار‘ اور ’روشن سماجی خدمت‘ کے ناموں سے دو نئی سکیموں کا اعلان کر دیا۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق روشن اپنی کار سکیم کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی کم مارک اپ پر گاڑی حاصل کر سکیں گے۔

ان سکیموں کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو جس قدر پذیرائی بخشی ہے، اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ”اتنے کم وقت میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈیپازٹس میں 1ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، جو کہ لائق تحسین ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی کامیابی کی بعد آج میں روشن اپنی کار اور روشن سماجی خدمت کا اعلان کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ روشن سماجی خدمت کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ’ون سٹاپ ڈونیشن پلیٹ فارم‘ مہیا ہو گا، جس کے ذریعے وہ عطیات اور زکوۃ وغیرہ دے سکیں گے۔ اس سکیم کے ذریعے آنے والے اضافی فنڈز سے این جی اوز اور سوشل سیکٹر کی تنظیمیں پاکستان کے محروم طبقے کی فلاح کے کام سرانجام دے سکیں گی۔“

50% LikesVS
50% Dislikes