برٹش پاکستانی خاتون کا ڈیفنس لاہور میں پراسرار قتل، سر میں گولی ماری گئی – Kashmir Link London

برٹش پاکستانی خاتون کا ڈیفنس لاہور میں پراسرار قتل، سر میں گولی ماری گئی

لاہور (ارشد ورک) اوورسیز پاکستانی وطن سے الفت اور محبت سے مجبور ہرکر ہزار اندیشوں کے باوجود پاکستان جاتے ہیں تو کئی داستانیں لیکر لوٹتے ہیں، ان میں چند ایسے بدقسمت بھی ہوتے ہیں جو واپس لوٹ ہی نہیں پاتے۔ ایسا ہی ایک واقعہ لاہور ڈیفنس کے علاقہ میں ہوا جہاں برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل برطانیہ سے پاکستان آنے والی ماہرہ ڈیفنس میں اپنی دوست کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ دوپہر کے وقت ملازمہ صفائی کے لیے کمرے میں داخل ہوئی تو ماہرہ کی لاش بیڈ پر پڑی تھی،پولیس کے مطابق لڑکی کو گلا دباکر اور سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں زيادتی یا ڈکیتی میں مزاحمت کے شواہد نہیں ملے ، مقتولہ کے والدین اور بہن بھائی لندن میں رہتے ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد محفوظ کر لیے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes