جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن میں امام شیخ خانی سعد محمود کی امامت میں نماز تراویح کا اہتمام – Kashmir Link London

جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن میں امام شیخ خانی سعد محمود کی امامت میں نماز تراویح کا اہتمام

لوٹن (کشمیر لنک نیوز) جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ لوٹن میں الاظہر مسجد کے امام شیخ خانی سعد محمود نے گزشتہ روز نماز تراویح پڑھائی۔

مہتمم جامعہ اور برطانیہ کے ممتاز عالم دین علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے مطابق اس موقع پر کورونا ایس او پیز پر خاص طور پر عمل کرتے ہوئے علما و مشائخ سمیت لوکل کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز تراویح کے آخر میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ قبل ازیں میزبان علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے مہمان خصوصی کی جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں آمد کا خیر مقدم کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes