سویڈن میں مقیم معروف سکالر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی کتب کی نئی ویب سائیٹ کا اجراء – Kashmir Link London

سویڈن میں مقیم معروف سکالر ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی کتب کی نئی ویب سائیٹ کا اجراء

سٹاک ہوم (نمانئدہ خصوصی) بچوں اور نوجوانوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے لئے سویڈن میں مقیم ادیب اور کالم نگار ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی لکھی گئی کتابوں کی نئی ویب سائیٹ کا اجراءکا کردیا گیا ہے۔ اس ویب سائیٹ سے سویڈن، یورپ اور دیگر ممالک کے رہنے والے اب باآسانی کتابیں خرید سکیں گے۔

ڈاکٹر عارف محمود کسانہ کی بچوں، نوجوانوں اور والدین کے لئے لکھی گئیں کتابوں میں افکار تازہ، سبق آموز کہانیاں 1اور 2 شامل ہیں۔سبق آموز کہانیاں 1 کو نیشنل بک فاﺅنڈیشن اسلام آباد کی Best Sellerکا اعزاز حاصل ہے اور اس کا وہاں تیسرا ایڈیشن شائع ہوا ہے۔ یہ کتاب اردو، انگریزی، سویڈش، جرمن، فرانسیسی، ڈینش، نارویجین، فارسی، عربی، ہندی، بنگالی اور گوجری زبانوں میں دستیاب ہے۔

بچوں کے لئے لکھی گئی ان کتابوں نے عالمی شہرت حاصل کی ہے اور ماہرین انہیں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی، نشوونما، کردار سازی، شخصیت کی تعمیر، اسلامی طرز زندگی اور قرآن و سنت کی روشنی میں اسلامی تعلیم و تربیت کا تربیت ایک بہترین نصاب قرار دیتے ہیں ۔ یہ معلومات افزا اور اسلامی کہانیاں ہماری ثقافت اور تمدن کی آئینہ دار ہیں جنہیں ہر گھر اور تعلیمی ادارہ میں ہونا چاہیے۔ رمضان المبارک میں یہ بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لئے بہترین تحفہ ہیں۔ یہ تمام کتابیں اس ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔
http://www.kisanabooks.se

50% LikesVS
50% Dislikes