کونسلر محمد جمیل کو پیٹر برو کونسل کا ڈپٹی میئر منتخب کرلیا گیا، کمیونٹی کی طرف سے اظہار مسرت – Kashmir Link London

کونسلر محمد جمیل کو پیٹر برو کونسل کا ڈپٹی میئر منتخب کرلیا گیا، کمیونٹی کی طرف سے اظہار مسرت

پیٹربرا (لیاقت حسین راجہ) برطانیہ بھر کی طرح پیٹر برو میں بھی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی کثیر تعداد آباد ہے جنکی نمائیندگی کیلئے کونسل میں متعدد کونسلرز موجود ہیں۔ پیٹربرو سٹی کونسل میں محمد جمیل کو اس بار ڈپٹی میئر چن لیا گیا ہے۔ جو کمیونٹی کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔

پچھلے سال راجہ گل نواز نے میئر آف پیڑ برو کے فرائض ادا کئے تھے ۔ یاد رہے کہ محمد جمیل کے والد چوہدری محمد حسین ان پاکستانیوں میں سے ہیں جو اس سٹی کے پہلے ڈپٹی میئر بنے تھے۔

اسی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اس بار محمد جمیل نے ڈپٹی میئر کا عہدہ سنبھالا ہے، محمد جمیل جو پیشے کے لحاظ سے امیگریشن کنسلٹنٹ ہیں اور امیگریشن کے معاملات میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes