سابق میئر سلائو عشرت شاہ نے آزاد کشمیر انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اُٹھا دئیے – Kashmir Link London

سابق میئر سلائو عشرت شاہ نے آزاد کشمیر انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اُٹھا دئیے

سلاؤ (مسرت اقبال) سابق مئیر آف سلاؤ عشرت شاہ نے آزاد کشمیر اسمبلی الیکشن میں تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم پر سوالات اُٹھا دئیے ۔ انہوں نے پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن راجہ محمد شبیر اور جنرل سیکرٹری ظفر اللہ ستّی کے ہمراہ سلاؤ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والی تحریک انصاف کا پیسوں کے عوض کرپٹ اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملک ظفر اقبال کو ایل اے 8 کا امید وار نامزد کرنا نہایت مایوس کن ہے ۔

آزاد کشمیر میں اسمبلی الیکشن کی مہم اس وقت زوروں پر ہے ایل اے 8 کوٹلی میں تحریک انصاف کی جانب سے ملک ظفر اقبال کو امیدوار نامزد کرنے کی خبروں پر اووسیز پاکستانی شدید غم و غصے میں ہیں ۔ سابق مئیر آف سلاؤ عشرت شاہ ، صدر پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن راجہ محمد شبیر اور سیکرٹری جنرل ظفر اللہ ستّی نے سلاؤ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ ایل اے 8 کوٹلی میں کرپٹ اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملک ظفر اقبال کو امیدوار نامزد کرنے کی خبریں سُن پر نہایت مایوسی ہوئی ۔

اووسیز پاکستانیوں نے کرپٹ لیڈران کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کو اقتدار میں لانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ سابق مئیر آف سلاؤ عشرت شاہ صدر پی ڈبلیو اے راجہ محمد شبیر اور سیکرٹری جنرل ظفر اللہ ستّی کا کہنا تھا کہ عمران کا منشور تھا پارٹی میں کرپٹ لیڈران کو کسی صورت پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا آزاد کشمیر کی ٹکٹوں کی بندر بانٹ سے دلی دکھ ہوا عمران خان کو اس پر ضرور نظر ثانی کرنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ قتل کے مقدمے میں نامزد ملک ظفر اقبال کو پارٹی ٹکٹ دینے کی خبر سن کر دلی دُکھ ہوا۔تحریک انصاف کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اووسیز نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پالیسی مزید سخت کریں تاکہ ملک میں کوالٹی لیڈر شپ کے فقدان کو پورا کیا جا سکے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes