اوورسیز پورٹل پر شکایات پر وزیر اعظم کا نوٹس، اسلام آباد لینڈ ریونیو کے آفیسرز زیرعتاب – Kashmir Link London

اوورسیز پورٹل پر شکایات پر وزیر اعظم کا نوٹس، اسلام آباد لینڈ ریونیو کے آفیسرز زیرعتاب

اسلام آباد (ارشد ورک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سٹیزن پورٹل پر شکایات کی بھرمار، بالآخر وزیرِ اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔ وزیرِاعظم کے احکامت پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے حکم پر اسلام آباد سرکل رجسٹرار آفس کے خلاف انکوائری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹیز اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

چیف کمشنر نے وزراتِ داخلہ سے سرکل رجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کر دی، انسپکٹر کو آپریٹیو سوسائٹیز کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز جاری کر کے اس کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر د یئےگئے، سرکل رجسٹرار آفس کے متعلقہ کلرک کو بھی عہدےسے ہٹا دیا گیا۔ چیف کمشنر آفس نے متعلقہ افسران کی معطلی اور برطرفی کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔

وزیراعظم آفس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیرِاعظم کو شکایات کی تھیں، سرکل رجسٹرار آفس نے شہری کی شکایت پر داد رسی نہیں کی۔ وزیرِاعظم آفس نے بتایا کہ وزیرِاعظم ڈیلیوری یونٹ کی ہدایت پر چیف کمشنر نے شکایات پر انکوائری کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes