کورونا لاک ڈائون میں سماجی خدمات کے اعتراف میں سلاؤ کی سماجی شخصیت ذوالفقارعلی کیلئے ایوارڈ – Kashmir Link London

کورونا لاک ڈائون میں سماجی خدمات کے اعتراف میں سلاؤ کی سماجی شخصیت ذوالفقارعلی کیلئے ایوارڈ

سلاؤ(مسرت اقبال) کولن برُک پیرش کونسل سلاؤ کی جانب لاک ڈاؤن کے دوران فرن لائن کی ورکرز کو فری کھانا فراہم کرنے سلاؤ کی کاروباری شخصیت پاکستانی نژاد ذوالفقار علی کو ان کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے ماحول میں فرنٹ لائن ورکرز کو فری کھانا فراہم کرنے پر کولن برُک پیرش کونسل کی جانب سے سلاؤ کی مشہور کاروباری شخصیت ذوالفقار علی کو ان کی خدمات کے عوض اعزازی سند سمیت شلیڈ سے نوازا گیا ۔

چیئر آف پیرش کونسل چوہدری نوید احمد رانا نے سلاؤ میں ان کے کاروبار کا وزٹ کیا اور ذوالفقار علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے فلاحی کاموں میں کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر عاطف رانا ، غلام دستگیر سیمت دیگر کمیونٹی ممبران بھی وہاں پر موجود تھے ۔

چیئر آف پیرش کونسل چوہدری نوید احمد رانا کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے مشکل ماحول میں ایسے کاروباری حضرات کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آج پیرش کونسل کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے یہاں کا وزٹ کیا گیا جبکہ کاروباری شخصیت ذوالفقار علی نے اس ایوارڈ پر پیرش کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مشکل وقت میں ہر زمہ دار شہری کی طرح ہم نے بھی اپنا فرض ادا کیا ۔
برطانیہ میں کرونا وائرس کی مشکل ترین صورتحال میں پاکستانی کمیونٹی کا کراد قابل ستائش ہے جسے تاریخ کے سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes