جعلی عاملوں نے سوشل میڈیا کی مدد سے اوورسیز پاکستانی خاتون سے78 لاکھ روپے ہتھیا لئے – Kashmir Link London

جعلی عاملوں نے سوشل میڈیا کی مدد سے اوورسیز پاکستانی خاتون سے78 لاکھ روپے ہتھیا لئے

لاہور (ارشد ورک) جعلی عاملوں نے فراڈ کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال شروع کردیا جسکے بعد فیصل آباد میں ایف آئی اے نے اوورسیز پاکستانیوں سےفراڈ کرنے والے جعلی عاملوں کے 10 رکنی گروہ کے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان نے اوورسیز پاکستانی خاتون سے78 لاکھ کا فراڈ کیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق مدینہ ٹاؤن میں چھاپا مارکر گروہ کے سرغنہ ناصر حسین سمیت 7 افراد کو گر فتار کیا گیا۔

ملزمان نے دھوکہ دہی سے 78 لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔ یہ گروہ آن لائن استخارہ، جادو ٹونہ اور دیگر مسائل کے حل کے نام پر 9 سوشل میڈیا پیج چلا رہا تھا۔ ملزمان سے71 لاکھ روپےکی ریکوری کرلی گئی ہے۔ گروہ کے دیگر تین ملزمان فرار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes