مئیرآف ہائی ویکمب کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں کمیونٹی خدمات پر ایوارڈز کی تقسیم – Kashmir Link London

مئیرآف ہائی ویکمب کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن میں کمیونٹی خدمات پر ایوارڈز کی تقسیم

ہائی ویکمب (مسرت اقبال) مئیر آف ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین کی جانب سے کریمہ فاؤنڈیشن کے بلال حسین کو لاک ڈاؤن میں ان کی کمیونٹی خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مئیر پارلر کے باہر منعقدہ تقریب میں سابق مئیر راجہ ضیاء احمد، سابق چیئرمین کونسلر محبوب حسین بھٹی، کونسلر محمد ایوب، کونسلر نبیلہ رانا، اے آئی ایچ ایل کے ڈائریکٹر نعیم طاہر اور چوہدری جاوید سمیت دیگر کمیونٹی ممبران نے شرکت کی ۔

کرونا وائرس کے دوران ایشین کمیونٹی کی اکثریت پر مشتمل بکنگھم شائر کا علاقہ ہائی ویکمب زیادہ تر اس وبا کا شکار رہا جس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مئیر آف ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین ، اے آئی ایچ ایل کے ڈائرکٹر نعیم طاہر سمیت علاقے کی دیگر کاروباری شخصیات بھی انسانی خدمت میں پیش پیش نظر آئیں ۔

اس دوران کریمہ فاؤنڈیشن نے علاقے کے چیئرٹی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مئیر آف ہائی ویکمب کونسلر مزمل حسین نے مئیرپارلر کے باہر تقریب کا اہتمام کیا جس میں سابق مئیر راجہ ضیاء احمد، سابق چیئرمین کونسلر محبوب حسین بھٹی، کونسلر محمد ایوب، کونسلر نبیلہ رانا، اے آئی ایچ ایل کے ڈائریکٹر نعیم طاہر اور چوہدری جاوید سمیت دیگر کمیونٹی ممبران نے بھی شرکت کی ۔مئیر آف ہائی ویکمب کی جانب سے کریمہ فاؤنڈیشن کے بلال حسین کو ان کی خدمات کے پیش نظر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

مئیر آف ہائی ویکمب مزمل حسین نے گزشتہ دس سال سے انسانیت کی خدمت پر کریمہ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فلاحی ادارواں کی ضرور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے آج کی تقریب کا انعقاد بھی اسی سلسلے میں کیا گیا ، اے آئی ایچ ایل کے ڈائریکٹر نعیم طاہر کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ گزشتہ کئی سالوں سے فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے اور یہ حقیقی معنوں میں داد کے مستحق ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes