اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل آکسفورڈ برانچ کے زیراہتمام مقامی کمیونٹی کی سہولت کیلئے نادرا سرجری – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل آکسفورڈ برانچ کے زیراہتمام مقامی کمیونٹی کی سہولت کیلئے نادرا سرجری

آکسفورڈ (مسرت اقبال) اوورسیز پاکستان ویلفیئر کونسل او پی ڈبلیو سی آکسفورڈ کاؤنٹی برانچ کے زیراہتمام آکسفورڈ میں نادرا سرجری کا انعقاد ، نادرہ سرجری کے انتظامات صدر و جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ عمران رانا، صدر او پی ڈبلیو سی ساؤتھ و سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ساؤتھ ایسٹ اسلم ڈوگر ، راجہ نواز ، اکمل ڈوگر ،فواد چوہدری،منور ڈوگر ، مسجد کمیٹی کے عارف جان،شاہد رانا و دیگر کمیٹی ممبران نے کئے۔ سرجری آرگنائزرز نے کمیونٹی سے نادرا سرکاری فیس کے علاوہ ایڈمن کی مد میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے۔

سرجری آرگنائزرز نے نادرا سرجری کے انعقاد پر کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی ایس او پیز کیمطابق درخواست گزاروں کو سماجی فاصلوں کیساتھ ساتھ ماسک اور سینیٹائزرز فراہم کئے۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن نادرا ٹیم نے منیجر نادرا غلام قادر رزاقی کی قیادت میں محمد سفیان ،وقاص احمد ، شہزاد علی،اور یو بی ایل سے عابد مغل نے معذور، عمر رسیدہ اور بچوں والی خواتین سمیت لوٹن اور وٹفورڈ کمیونٹی کے سینکڑوں نادرا کارڈ پروسیس کئے۔

واضح رہے کہ کمیونٹی نے لوکل آن لائن نادرا کارڈ سروس کے ایجنٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ سے تنگ آکر ہائی کمیشن کو تحریری شکایات بھیجیں تھیں کہ نادار کارڈ کی سرکاری فیس کے علاوہ ایڈمن چارجز کی مد میں فی کس بیس سے چالیس پاؤنڈز ایکسٹرا چارجز وصول کر کے مشکلات کا شکار کمیونٹی سے لوٹ کھسوٹ کی جاتی ہے اور ہائی کمیشن اور قونصلیٹس کو یہ شکایات آکسفورڈ سمیت برطانیہ کے تمام بڑے شہروں سے موصول ہوئیں تھیں۔ جس پر لندن ہائی کمیشن سمیت برمنگھم ، مانچسٹر، بریڈفورڈ ،قونصلیٹس نے برطانیہ بھر میں لوکل سماجی تنظیموں ، مساجد کمیٹیز اور کمیونٹی سینٹرز کے رضاکارانہ تعاون کیساتھ نادرا سرجریز کا انعقاد کروا کر ٹاؤن ٹو ٹاؤن نادرا سٹاف ٹیمیں بھیجوا کر کمیونٹی کو انکی دہلیز ہر نادرا سہولیات فراہم کیں۔

صدر او پی ڈبلیو سی عمران رانا کا کہنا تھا کہ کمیونٹی مسائل کے حل کے تسلسل میں ایمر جنسی ویزہ، میتوں کی ری پیٹری ایشن ، دستاویزات کی تصدیق بالخصوص کھلی کچہری اور نادرا سرجریز میں ون ونڈو آپریشن کے انعقاد پر ہائی کمشنر معظم احمد خان کی تخلیقی کاوشیں لائق ستائش ہیں۔

صدر او پی ڈبلیو سی آکسفورڈ شائر و جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی عمران رانا، صدر او پی ڈبلیو سی ساؤتھ زون و سنئیر نائب صدر پی ٹی آئی اسلم ڈوگر ،عارف جان ، راجہ نواز ، فواد چوہدری و دیگر کمیونٹی راہنماؤں کیجانب سے ہائی کمشنر معظم احمد خان۔ انچارج قونسلرز افئیرز انیل ظفر اور منیجر نادرا غلام قادر رزاقی کا کمیونٹی کے معذور ، عمر رسیدہ اور بچوں سمیت خواتین کو انکی دہلیز پر نادرا سرجری کی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes