ناروے میں انٹرا پارٹی الیکشنز کی مہم عروج پر، ایگل پینل کے اعزاز میں عشائیہ، بھرپور سپورٹ کا اعلان – Kashmir Link London

ناروے میں انٹرا پارٹی الیکشنز کی مہم عروج پر، ایگل پینل کے اعزاز میں عشائیہ، بھرپور سپورٹ کا اعلان

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) تحریک انصاف ناروے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف ناروے حاجی افضال نے پی ٹی آئی ایگل پینل کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں ایگل پینل کے اُمیدواران چوہدری مدثر علی ،عامر وحید،رضا انور، محمد فیاض نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی عشائیہ میں پی ٹی آئی ناروے کے بانی اور سینئر رہنما عمران بشیر خان ،چوہدری زاہد اسلم ،ملک حمزہ سلطان ،محمد طارق، چوہدری شبیر،ناصر گوندل، نعیم اختر، طاہر اکرم، چوہدری ظفرنواز حقیقہ، سینئر سیاسی رہنما چوہدری شمعون اور پارٹی کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر چوہدری مدثر نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 12 جولائی کو ہونے والے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں مجھے ووٹ دے کر کامیاب کرائیں، انشاءاللہ میں آپ کی امیدوں پر پورا اتروں گا، پارٹی کارکنوں اور اوورسیز پاکستانیوں کی خدمت کومیں اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہوں۔

اس موقع پرسینئر رہنما عمران بشیر خان نے اہل ناروے سے ایگل پینل کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تاکہ پارٹی اور پاکستانی کمیونٹی کےمسائل کا تدارک کیا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes