پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کا تعزیتی اجلاس، جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت – Kashmir Link London

پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کا تعزیتی اجلاس، جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت

گلاسگو (کشمیر لنک نیوز) گزشتہ دنوں سکاٹ لینڈ کی loch lomond جھیل میں ہونے والے اندوہناک حادثہ میں دو پاکستانی خاندانوں کے تین افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں سوگ کی سی کیفیت رہی ۔ فضا کئی روز تک سوگوار رہی ۔ ان ڈوبنے والے افراد میں پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے ممبر محمد عاصم ریاض بھی شامل تھے۔ اس تعزیتی اجلاس میں پاکستان سے آئے ہوئے محمد عاصم ریاض کے والد بھی موجود تھے۔

پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کی طرف سے مرحومین کی مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔سید طفیل حسین شاہ صاحب نے مرحومین کے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

کلب کے سرپرست اعلیٰ حنیف راجہ اور صدر طاہر انعام شیخ نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحومین کی یوں اچانک وفات پہ تمام کمیونٹی ابھی تک افسردہ ہے۔ پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ مرحومین کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے مرحومین کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الله تعالیٰ حادثے کا شکار ہونے والے خاندانوں کو صبر دے۔

50% LikesVS
50% Dislikes