پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز چیپٹر سویڈن کا قیام، سعید شیخ صدر، کاشف بھٹہ انفارمیشن سیکریٹری منتخب – Kashmir Link London

پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز چیپٹر سویڈن کا قیام، سعید شیخ صدر، کاشف بھٹہ انفارمیشن سیکریٹری منتخب

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) صدر انٹرنیشنل افیئرز مسلم لیگ ن اسحاق ڈارنے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد مسلم لیگ ن سویڈن چیپٹر کا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس کے مطابق سویڈن کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سعید شیخ صدر، محمد غلام بالی چیئرمین، سہیل وڑائچ سینئر نائب صدر، جنید نواز چوہدری نائب صدر، مسعود منہاس نائب صدر،حافظ سجاد احمد سیکرٹری جنرل، عمیر ضیاء بھٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، کاشف عزیز بھٹہ انفارمیشن سیکرٹری جبکہ رابعہ زبیر کو خواتین ونگ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے سویڈن چیپٹر کے لئے ایک قابل ٹیم منتخب کی ہے، سویڈن کے تمام عہدیداران پارٹی کے منشور کے مطابق سویڈن میں اپنی خدمات انجام دے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ عام تاثر یہ پایہ جاتا ہے کہ پاکستانی سیاسی جماعتوں کا اوورسیز چیپٹر ہونا معنی خیز نہیں جو کہ بالکل درست سوچ نہیں، اگر پاکستانی سیاسی جماعتوں کے اوورسیز چیپٹرز مضبوط ہونگے تو اس سے پاکستان کو براہ راست فوائد یوں حاصل ہوسکتے ہیں کہ مختلف ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں اضافے کو تقویت مل سکتی ہے۔

پاکستانی برآمدات کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے اور ساتھ ہی دیارِغیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی آواز براہ راست پاکستان کے ایوان میں پہنچائی جاسکتی ہے، اب چونکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کے حقوق حاصل ہوچکے ہیں تو یہ بے حد ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اوورسیز چیپٹرز کا اعلان کریں تاکہ ہر جماعت کی بھرپور نمائندگی ہوسکے اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ہر سطح پر کی جاسکے کیونکہ جیت چاہے پاکستان کے الیکشن میں کسی بھی جماعت کی ہو مگر اس سے فوائد یہ حاصل ہونگے کے حکمران جماعت کی نمائندے اپنے لیڈران تک اوورسیز پاکستانیوں کی آواز پہنچاسکیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes