بارسلونا: امام بارگاہ القائم میں یوم عاشور، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا – Kashmir Link London

بارسلونا: امام بارگاہ القائم میں یوم عاشور، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز) سپین اور یورپ بھر کی طرح بارسلونا کے امام بارگاہ القائم میں نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کی یاد میں 10 محرم یوم عاشورکو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ بارسلونا کے معروف اسکوائر اینجل میں علم، ذوالجناح اور تعزیے کا جلوس نکالا گیا۔جس میں نوحہ خوانی کی گئی، جلوسوں میں بارسلونا اور اس کے قریبی قصبات اور شہروں سے مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پہلے خواتین کی الگ مجلس کا اہتمام کیا گیا اور بعد میں مرد حضرات کی مجلس عزاداری کا انعقاد ہوا۔
سید سبط الحسن شاہ نے نقیب ممبر کے فرائض انجام دیتے ہوئے محرم کے دس ایام میں القائم اسلامک سنٹر میں روزانہ ہونے والی مجلس کے حوالہ سے بتایا۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت اور ذاکرین نے سوز و سلام پیش کیا۔

سید علی رضا اور دیگرعلمائے کرام و ذاکرین نے فضائل حسینی پر روشنی ڈالی جبکہ یوم عاشور کا اختتام شام غریباں کی مجالس کے ساتھ ہوا۔ جنرل سیکرٹری امام بارگاہ القائم سنٹربارسلوناسید سعید شاہ نے اسپین اور کاتالان حکومت اورمقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ناصرف جلوس کی اجازت دی بلکہ سیکورٹی انتظامات بھی کئے۔

القائم اسلامک سنٹر کی انتظامیہ میں صدر زوار شہباز اختر ،جنرل سیکرٹری سید سعید شاہ،منتظم اعلی ٰسید اظہر عباس نقوی،سید سبط الحسن شاہ،سید رضا شاہ ، سیکرٹری نشرو اشاعت زاورانصر، فنانس سیکریٹری زبیر چیمہ اور ماتمی سنگت کے سالار سید عاصم شاہ اورسید شبیر شاہ نے تمام مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes