14 اگست کمیٹی ناروے کا جشن آزادی، تین پاکستانیوں کیلئے’’پرائڈ آف پُرفارمنس‘‘ ایوارڈز – Kashmir Link London

14 اگست کمیٹی ناروے کا جشن آزادی، تین پاکستانیوں کیلئے’’پرائڈ آف پُرفارمنس‘‘ ایوارڈز

اوسلو( کشمیر لنک نیوز) ناروے کی معروف سماجی تنظیم 14 اگست کمیٹی کے زیر اہتمام یوم آزاد ی کی ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد اوسلوکے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں نارویجنز اور پاکستانیوں نے اپنی فیملز کے ہمراہ شرکت کی۔

تقریب کا آغاز علامہ نصیر احمد نوری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور ناروے کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔سعودی عرب، یو اے ای، فلسطین، امریکہ، ترکی، مصر اور بوسنیا کے سفیروں نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ 14 اگست کمیٹی کے چیئرمین عامر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اورفلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم ناروے ایرنا سولبرگ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے لائیو خطاب کیا اور یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ناروے اور پاکستان کی دوستی کو مثالی قرار دیا اور اس میں مزید بہتری لانے کے لیے زور دیا۔

آرینہ عامر، طلعت بٹ، محمد انور صوفی، سعودی عرب اور فلسطین کی خاتون سفیروں کے علاوہ پاکستان میں ناروے کے سابق سفیر نے خطاب کرتے ہوئے یو م آزادی کی مبارکباد پیش کی اور ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں تین نارویجن پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دینے پر “پرائڈ آف پُرفارمنس ایوارڈ ” 2021سے نواز گیا۔ جن میں ڈاکٹر منیرہ افتخار، ڈاکٹر وسیم زاہد اور سماجی رہنما نسرین بیگم شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے چودہ اگست ایوارڈ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes