تحریک انصاف کرائی فرانس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد – Kashmir Link London

تحریک انصاف کرائی فرانس کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

کرائی (کشمیر لنک نیوز) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیرس کے نواحی علاقے کرائی میں تحریک انصاف فرانس کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما یاسر قدیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان منانے کا مقصد اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

یوم دفاع پاکستان وہ دن ہے، جب پوری قوم پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دوران تقریب شرکا کی جانب سے بارہا پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے جبکہ تقریب کی میزبانی برہان فیملی سے لالہ برہان نے کی ۔

سینئر پارٹی رہنماؤں یاسر خان، ملک ابراھیم برہان، راجہ طاہر سدوال،شیخ نیر عدنان و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ستمبر کی جنگ کے شہدا ،جوانوں اور غازیوں کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔

اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف فرانس کے رہنما یاسر قدیر نے ویلکم کیا اور انھیں تحریک انصاف کے منشور و پارٹی سسٹم سے آگاہی دی ۔جبکہ دیگر مقررین میں لالہ برہان ۔راجہ طاہر سدوال ۔ ملک ابراھیم۔ ملک نیر عبّاس ۔شیخ نیر عدنان و دیگر نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے روشنی ڈالی اور اس دفعہ بھر پور انداز میں انٹرا پارٹی الیکشنز میں حصہ لینے کا عزم کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes