یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفاتخانہ انقرہ میں شاندار تقریب کا اہتمام – Kashmir Link London

یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفاتخانہ انقرہ میں شاندار تقریب کا اہتمام

استنبول (کشمیر لنک نیوز) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر سفارتخانہ پاکستان کے احاطے میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے سٹاف، ان کے اہلِ خانہ اور بڑی تعداد میں انقرہ میں مقیم پاکستانی اور ترک باشندوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سفیر پاکستان محمد سائرس سجاد قاضی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے یومِ دفاع پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو پاکستان کی بہادر مسلح افواج اور پوری قوم ، پاکستان کے دفاع کے لیے ایک ساتھ کھڑی ہوئی اور اپنے سے بڑے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج کو پاکستانی قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہونے کیوجہ سے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی ہے۔ہم اپنے پیارے وطن کے دفاع ، اس کی آزادی اور خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

سفیرِ پاکستان نے کہا کہ آج کا پاکستان دفاعی اعتبار سے ایک محفوظ اور مستحکم ملک ہے۔اس سے قبل ڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد ارشد جان پٹھان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور ڈیفنس ایٹیچی ائیر کموڈور فاروق حیدر تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

50% LikesVS
50% Dislikes