ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نئے ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح، پنجاب کی بھرپور ثقافت پیش کی گئی – Kashmir Link London

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں نئے ریسٹورنٹ کا شاندار افتتاح، پنجاب کی بھرپور ثقافت پیش کی گئی

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) اوسلو کے نواحی علاقے ماؤرا میں ڈیرہ پنجاب کا افتتاح ہوا، تقریب میں پاکستان پنجاب کا کلچر نیزہ بازی، پنجاب کا دیسی ماحول اور روایتی پاکستانی کھانے پیش کیے گئے، ڈیرہ پنجاب کی انتظامیہ میں حاجی محمدافضال چوہدری، ارشد گجر، چوہدری نذیر احمد، راجہ عبدالوحید، چوہدری شفیق امرا،سید ابرار لیہ ،راجہ شاہد ،اوسلو ٹینٹ پیگنگ کلب ناروے کے چوہدری حسنین نزیر، سید ابرار حسین، شاہ بلال ،افضال نواز ،داؤد ظفر ،چوہدری فرخ مجید شامل تھے۔

ناروے کے سب سے بڑے شہر اور دارالحکومت میں ہونے والی اس تقریب میں تحریک انصاف ناروے کے بانی اور سینئر رہنما عمران بشیرخان، تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، ممتاز عالم دین مولانا محبوب الرحمان، محمداسجد،سید رضوان، تحریک انصاف ناروے کے سینئر رہنما ملک حمزہ سلطان اعوان، چوہدری زاہد اسلم آف مہمند چک، محمد طارق چوہدری، اسماعیل سرور بھٹیاں، محمد اقبال سیٹھی ،ملک ابرارسینٹروم پارٹی، عامر آفتاب،چوہدری عارف،خالد محمود ڈوگر،راجہ اشفاق ،سینئر سیاستدان خالد محمود ،محمد حامد،میاں عبدالخالق ،چوہدری الیاس ،ملک ارشد ،انعام الحق سیٹھی فرام لالہ موسیٰ اور دیگر پاکستانی کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں مہمانوں کو پھول پیش کیے گئے، شہر کی بہترین کوریج پر صحافی ناصر اکبرکو ناروے تحریک انصاف کے بانی اور سینئر رہنما عمران بشیر خان نے پھول پیش کیے، تقریب میں محمد طارق نے اپنی کتاب مولانا محبوب الرحمن کو پیش کی، اس موقع پر ناصر اکبر سےگفتگوکرتے ہوئے شریک شخصیات نے کہا کہ ہم نے ڈیرہ پنجاب کی اوپننگ کی ہے اور ہم ناروے میں پنجاب کا کلچر اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes