آسٹریا کے دورے پر گئے پاکستانی پارلیمنٹیرین قاسم خان سوری کے اعزاز میں پی ٹی آئی کا عشائیہ – Kashmir Link London

آسٹریا کے دورے پر گئے پاکستانی پارلیمنٹیرین قاسم خان سوری کے اعزاز میں پی ٹی آئی کا عشائیہ

ویانا (کشمیر لنک نیوز) پی ٹی آئی آسٹریا کے سابق صدر معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی میاں خلیل احمد کے ریسٹورنٹ کچن 21 میں قومی اسمبلی پاکستان کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر ، آسٹریا میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر عشائیہ تقریب میں پہنچے تو پی ٹی آئی کے سابق صدر حاجی خلیل احمد اور پی ٹی آئی کے رہنما نوید عاصم اور دیگر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔

قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو اس سے پورے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کی کی نمازہ جنازہ کی ادائیگی پر بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کی انہوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ایک سوال کہ کیا الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے،جواب میں کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ سب کو اعتماد میں لیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر کی عمران خان نے شروعات کی تھیں ، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہوں۔ انہوں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔جنگ کے نمائندہ کے سوال کہ آپ کہتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے مگر وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت جلد نیب کیسوں کا فیصلہ کرنے جارہا ہے اور اپوزیشن کے لیڈر بہت جلد اندر ہوں گے۔

قاسم سوری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جب چھوٹے تھے جب سے شیخ رشید کی پیش گوئیاں سنتے آرہے ہیں یہ سب چلتا ہے وہ ویسے ہی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں ان کی باتوں کو سیریس نہ لیں ۔نمائندہ کے ایک اور سوال کہ آپ کی حکومت نے کئی کمیشن بنائے اور حکومتی لوگوں کے نام کرپشن میں آئے مگر نیب نے یا حکومتی اداروں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔قاسم سوری نے جواب میں کہا کہ ہم سب کا احتساب یکساں کررہے ہیں۔ زلفی بخاری،جہانگیر ترین و دیگر پر الزامات لگے ان کے کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔ عشائیہ کے اختتام پر میزبان میاں خلیل احمد نے مہمانوں کا عشائیہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔قاسم سوری نے عشائیہ دینے پر میاں خلیل احمد اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes