تحریک کشمیر یورپ کا اقوام متحدہ دفتر کے سامنےسیدعلی گیلانی کی جبری تدفین کیخلاف مظاہرہ – Kashmir Link London

تحریک کشمیر یورپ کا اقوام متحدہ دفتر کے سامنےسیدعلی گیلانی کی جبری تدفین کیخلاف مظاہرہ

جنیوا (کشمیر لنک نیوز) تحریک کشمیر یورپ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے ہیڈکوارٹر ز کے باہر شہید سید علی شاہ گیلانی کی جبری تدفین کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ منعقد کیا اس احتجاجی مظاہرہ کی قیادت راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ ، محمود شریف صدر تحریک کشمیر اٹلی اور اعجاز احمد طاہر صدر تحریک کشمیر سویٹزر لینڈ کی ۔

مظاہرین نےسید علی گیلانی کی تصاویر کے ساتھ کفن پوش علامتی میتوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا،بھارتی افواج کی طرف سے گیلانی کی جبری تدفین کے اقدام کے بھرپور مذمت کی ۔ بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی طاقتوں کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے انسانی حقوق کونسل کے دفتر کے سامنے کشمیر ٹینٹ اور بینرز لگا ئے گئے مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور بھارت کے کشمیر پر ناجائز قبضہ کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئےحریت راہنما الطاف بھٹ ، ناصر شہزاد سابق صدر تحریک کشمیر سپین ، کرن سنگھ راہنما تحریک خالصتان سویٹزر لینڈ ، راجہ محمد سعید ورلڈ مسلم کانگرس ، آصف رحمان جنرل سیکریٹری تحریک کشمیر سپین اور جمشید چیمہ سیکریٹری تحریک کشمیر اٹلی، تنوید کدھر سابق صدر تحریک کشمیر اٹلی ، قیصر حیات تارڑ ، ساجد مہر ، قمر ریاض خان، راجہ وسیم اور غضنفر نے خطاب کرتے ہو ئے کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes