فن لینڈ میں سائنس اور ریسرچ کے شعبوں کی ترقی سے پاکستانی طلبا کو لازمی مستفید ہونا چاہیئے؛ ڈاکٹر ظہور احمد – Kashmir Link London

فن لینڈ میں سائنس اور ریسرچ کے شعبوں کی ترقی سے پاکستانی طلبا کو لازمی مستفید ہونا چاہیئے؛ ڈاکٹر ظہور احمد

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) پاکستان کا اصل امیج اجاگر کرنے اور غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کیلئے سفیر پاکستان سویڈن و فن لینڈ ڈاکٹر ظہور اختر نے اپنی جاری کاوشوں کے سلسلے میں مزید اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہیو سٹو ، وزیر برائے ڈیولپمنٹ کارپوریشن اینڈ فارن ٹریڈ ولے سکیناری، فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری ماٹی اینٹونن ، پریتا اسونما ، ڈائریکٹر جنرل ڈپارٹمنٹ برائے امریکہ و ایشیا سمیت دیگر شخصیات و ادارے شامل تھے۔

ان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے ہیلنسکی میں پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو فن لینڈ کے سیاسی نظام میں متحرک ہونا چاہیے۔انہوں نے پاک ،فن لینڈ تعلقات بہتر بنانے اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو بہت سارے چیلنجز درپیش ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ مثبت امور کو دیکھا جائے اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا جائے۔

ڈاکٹر ظہور احمد نے کہا کہ اب پاکستان کے حالات تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں جس کی بنیادی وجہ دہشت گردی کے خلاف موثراقدامات، معاشی استحکام اور جمہوری عمل میں تسلسل ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کو پزیرائی مل رہی ہے، پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہے، پاکستانی معاشرہ کا ایک دوسرا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس کی بیشتر آبادی نوجوانواں پر مشتمل ہے ، یہ نوجوان پاکستان میں معاشی اور سائنسی ترقی میں اہم کردار اداکر رہے ہیں۔

دریں اثنا سفیر پاکستان نے فنش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹر میکا آلتولا، نائب صدر الٹو یونیورسٹی ہیلنسکی ہونا سری سٹو سے ملاقات کے علاوہ یونیورسٹی کا دورہ کا دورہ کیا اور کہا کہ فن لینڈ میں سائنس اور ریسرچ کے شعبوں میں بہترین کام ہو رہا ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes