وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات، سماجی خدمات پر خراج تحسین – Kashmir Link London

وزیراعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ کی ملاقات، سماجی خدمات پر خراج تحسین

اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان سے برطانیہ کے ممبرانِ پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں لارڈ واجد خان، ناز شاہ اور محمد یاسین شامل تھے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو اسلاموفوبیا پر آواز بلند کرنے اور ریاستِ مدینہ کی طرز پر پہلی دفعہ معاشی و سماجی طور پر پس ماندہ طبقات کیلئے سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کے اقدامات اٹھانے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اسکے علاوہ آزاد کشمیر میں نو منتخب حکومت کے عوامی فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی۔ملاقات میں موجودہ حکومت کے مختلف اقدامات، عوام دوست پالیسیوں اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظام حکومت کے حوالے سے ہمارا ماڈل ریاست مدینہ ہے، فلاحی ریاست اور قانون کی بالادستی ریاستِ مدینہ کے سنہری اصول تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں انصاف و قانون کی بالادستی مکمل طور پر قائم کرنےکےلئے اقدامات اٹھا رہی ہے معاشرے کی ترقی کےلئے ضروری ہے کہ معاشرے کے ہر طبقے کی ترقی پر توجہ دی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes