بشیر الحفیظ کیلئے لوٹن برطانیہ کے پہلے کشمیری پاکستانی کا اعزاز

لوٹن …آزاد کشمیر کے پہلے ایڈووکیٹ جنرل عبدالحفیظ کے صاحبزادے بشیر الحفیظ کو لوٹن برطانیہ کے پہلے کشمیری پاکستانی کا اعزاز ملا ہے جن کے نام جمعہ کے روز لوٹن میں نئے بننے والے مکانات کے ایک پورے بلاک کو ’’الحفیظ کورٹ‘‘ کے نام سے منسوب کر دیا گیا،ایسا ان کی لوگوں کو اچھے مکانات دینے کی کمیونٹی سرگرمیوں پر دیا گیا،تقریب میں ممبر پارلیمنٹ کینوین،میئر لوٹن کونسلر محمد فاروق،کونسلر لیڈر ہیز سمیت متعدد شخصیات نے بشیر الحفیظ کو ملنے والے اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی،بشیر الحفیظ نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ دس سال لوگوں کو بہتر مکانات مہیا کرنے کیلئے لوٹن کی ایک ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے طور پر بڑی جدوجہد کی ،انہوں نے یہ اعزاز دینے پر تشکر کا اظہار کیا،اس موقع پر ا ن کی ہمشیرہ نسرین امتیاز اور متعدد دیگر عمائدین بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں