اسد عمر نے کووڈ19ویکسین کی پہچان کی برطانوی پالیسی میں نوآبادیاتی ذہنیت پرسوال اٹھا دیئے – Kashmir Link London

اسد عمر نے کووڈ19ویکسین کی پہچان کی برطانوی پالیسی میں نوآبادیاتی ذہنیت پرسوال اٹھا دیئے

اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز )وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) اسد عمر نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کے فیصلے کے مطابق غیر گورا سرٹیفکیٹ اورویکسین ٹھیک نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے فیصلہ کیا کہ گورا سرٹیفکیٹ اور ویکسین ٹھیک ہیں لیکن زیادہ تر غیر گورا ویکسین سرٹیفکیٹ اور چینی ویکسین ٹھیک نہیں ہیں اوربرطانیہ نے یہ فیصلہ امریکا اور یورپ میں جعلی سرٹیفکیٹ کے شواہد ملنے کے باوجود کیا ہے۔

اسد عمر نےکہا کہ کورونا کی چینی ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے ۔وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ فیصلہ صحت سے متعلق احتیاطی طور پر کیا گیا ہے یا نوآبادیاتی ذہنیت کی سوچ ہے؟۔

50% LikesVS
50% Dislikes