باکسنگ کے دیگرمقابلوں میں بھی حصہ لوں گا اور کشمیر کا جھنڈا بلند کرتا رہوں گا؛ بیلجئین چیمپئن شایان عمرکاعزم – Kashmir Link London

باکسنگ کے دیگرمقابلوں میں بھی حصہ لوں گا اور کشمیر کا جھنڈا بلند کرتا رہوں گا؛ بیلجئین چیمپئن شایان عمرکاعزم

برسلز (کشمیر لنک نیوز) پاکستان نژاد عمر شایان احمد لائٹ ویٹ کیٹگری (67 کلو ) میں مد مقابل کو ہرا کر بیلجئیم کے باکسنگ چیمپئن بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سیمی فائنل میں انہوں نے گزشتہ سال کے چیمپئم کو ہرا کے اپنے حریف پر نفسیاتی برتری حاصل کرلی تھی۔ بیلجئیم میں مقیم عمر شایان احمد ممتاز کشمیری نژاد پاکستانی تاجر شبیر احمد کے بیٹے ہیں۔ 18 سالہ عمر شایان نے یہ اعزاز گینٹ میں ہونے والی باکسنگ کی نیشنل چیمپئن لیگ میں حاصل کیا جس میں مختلف کیٹگریز کے 100 کے قریب کھلاڑی شریک تھے۔

واضع رہے بیلجیئم میں عام طور پر دو طرح کی فلامش اور فرنچ علاقوں کی چیمپئن شپ علیحدہ علیحدہ منعقد ہوتی ہے لیکن کووڈ کی وجہ سے اس سال بھی فرنچ مقابلے نہ ہونے کہ وجہ سے فلامش مقابلے ہی ہوئے۔کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد ہونے کے باوجود عمر شایان احمد کو اپنی کیٹیگری میں کامیابی نصیب ہوئی جس پر عمر شایان نے رنگ کے اندر ہی سجدہ شکر ادا کیا۔

فتح کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے عمر شایان جرال کا کہنا تھا کہ وہ برطانوی باکسر عامر خان کو اپنا آئیڈیل سمجھتے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام اور مقام بلند کیا،میں اپنی پہلی فرصت میں عامر خان سے ملنے کا خواہش مند ہوں تاکہ مستقبل کی پلاننگ کر سکوں اور ان سے مشورہ لے سکوں، انہوں نے بتایا کہ میری اس کامیابی میں میرے والدین کی دعائیں اور والد محترم کی توجہ اور تعاون حاصل ہے، بلجیم کا چیمپئن بننے کے بعد مزید آگے بڑھنے کا شوق پیدا ہوا ہے میں دوسرے مقابلوں میں بھی حصہ لوں گا اور کشمیر کا جھنڈا بلند کرتا رہوں گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes